اسلام آ باد:مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق نے کہاکہ پہلے ہی پاکستان بہت مشکلات سے گزررہا ہے،گالی کی سیاست کرنے والوں کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ جب بات گالی سے شروع ہو، تو گولی تک جاتی ہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ابھی طالبان کا معاملہ مکمل طور پر حل نہیں ہوا تھا، ایک اور محاذ کھول دیا گیا ہے، یہ گمبھیر صورت حال ہے، اب دین کے سرٹیفکیٹ پھر بانٹے جا رہے ہیں۔