چینی باشندے کے قتل میں ملوث 2ملزمان حیدرآباد سے گرفتار

کراچی:تین ماہ قبل کراچی کے علاقے زمزمہ میں چینی باشندے کے قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمان حیدر آباد سے پکڑے گئے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہاکہ قتل میں ملو ث ملزم سے تفتیش کرنے کیلئے جےآئی ٹی بنانے کیلئےخط لکھ رہے ہیں۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کے مطابق چینی شہری چن زو کے قتل کا واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ کمپنی کا اندورنی اختلافات کا شاخسانہ لگتا ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری سی سی ٹی وی فوٹیج میں ٹارگٹ کلر کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ حملہ آور کی شناخت میں مدد دینے والے کو 20 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔