فاٹا کے حقوق پر پیپلز پارٹی کوئی سیاست نہیں کرے گی۔سابق صدر زرداری

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی ملاقات،ملاقات میں آصف زرداری نے خورشید شاہ کو ہدایت کی کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں فوری ضم کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاکہ فاٹا کو ضم کرنے کی قانون سازی کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں، حکومت نے فاٹا کے لئے جو سوچا پیپلز پارٹی اس سے بھی آگے جائے گی۔انہوںنے کہاکہ فاٹا کے حقوق پر پیپلز پارٹی کوئی سیاست نہیں کرے گی۔ فاٹا کے عوام کو مکمل حقوق دینا پیپلز پارٹی کی ہی سوچ ہے۔