کراچی: پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہاکہ حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیپلز پارٹی کواجازت مل گئی ہے، ہم تصادم کی طرف نہیں جانا چاہتے، پی ٹی آئی نے 12 مئی کو جلسہ مزار قائد پرکرنے کا اعلان کیا تھا، انھیں اعلان شدہ جگہ پر جلسہ کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہناتھاکہ سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج صبح تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا تھا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے جلسے کی جگہ تبدیل کرلے لیکن ہم 12 مئی کی مناسبت سے جلسے کی تاریخ اور جگہ تبدیل نہیں کرسکتے۔