ریاض :سعودی تحفظ صارفین انجمن نے 7 حالات میں بجلی کا کنکشن کاٹنے پر پابندی عائد کردی ہے، جن میںرمضان المبارک، معذوروں کے گھروں، ا سکولوں میں امتحانات ، بجلی کے بل پرکمپنی اور صارف کے درمیان اختلاف اور بجلی کے خرچ سے تعلق نہ رکھنے والے قرضوں کی صورت میں بھی کسی صارف کی بجلی نہیں کاٹی جاسکتی۔ انجمن نے تمام صارفین سے کہا کہ وہ اپنے ان حقوق کو اچھی طرسح سے سمجھ لیں اور اپنے حق سے دستبردار نہ ہوں۔