پیرس:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہاکہ امریکی علیحدگی سے مسائل کی بوری کھل سکتی ہے،ہمیں یقین ہے کہ امریکی صدر جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے متنبہ کیا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل سے اگر ٹرمپ نے دستبرداری اختیار کی تو یہ کسی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی دورے پر میکرون نے امریکی صدر سے کہا تھا کہ وہ ڈیل سے علیحدگی مت اختیار کریں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہ مئی کو اس کا فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ایرانی جوہری ڈیل سے علیحدگی اختیار کی جائے۔ اس مناسبت سے ابھی تک کچھ واضح نہیں ہے۔