اسلام آباد:جسٹس اعجاز افضل خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ان سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اورسینئروکلانے شرکت کی ۔یادر ہے کہ جسٹس منیب اختر بطور سندھ ہائی کورٹ کے جج فرائض سرانجام دے رہے تھے۔