امریکی صدر ٹرمپ ایران ایٹمی ڈیل کی قسمت کا فیصلہ آج کریں گے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے اہم اعلان کریں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران ایٹمی ڈیل کی قسمت کا فیصلہ آج کریں گے۔گزشتہ روز انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغام بھیجا کہ وہ ایران ایٹمی ڈیل سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنائیں گے۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اگر امریکا نے غلط فیصلہ کیا تو اسے ایران کے مناسب ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ ابتدا سے ہی ایران جوہری معاہدے کے سخت خلاف ہیں اور انہوں نے اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر نظرِ ثانی کے لیے 12 مئی کی ڈیڈلائن دی ہے ۔