قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وزیرداخلہ احسن اقبال کی حالت تسلی بخش ہے جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں پرائیوٹ کمرے میں منتقل کردیا ہے اور کمرے کو ہی آئی سی یو قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق احسن اقبال کو کمرے میں منتقل کرنے کا مقصد انہیں انفیکشن سے بچانا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ کے جسم میں گولی اب بھی موجود ہے جسے ڈاکٹروں نے نا نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ اس وقت کیا گیا تھا جب وہ تقریب سے خطاب کرنے کے بعد اپنی گاڑی کی طرف جارہے تھے تو احسن اقبال پر عابد نامی شخص نے گولی چلائی تھی جو وزیر داخلہ کو بازو میں لگی تھی۔