خواتین اپنی جلد کے ساتھ ساتھ آنکھوں کو دیدہ زیب اور روشن بنانے کیلیے کئی جتن کرتی ہیں۔ ماہرین غذائیات کے مطابق ایسی غذائیں موجود ہیں جو آنکھوں کو حسین اور ہونٹوں کو تروتازہ اور دیدہ زیب بناتی ہیں۔کھٹا میٹھا اور خوش ذائقہ پھل کیوی اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ اس پھل میں وٹامن سی، کولاجِن، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور کئی طرح کے امائنو ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ یہ سب مل کر جلد کو دھوپ کی تمازت اور جھلسنے سے بچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جلد کی خشکی دور کرنے میں بھی کیوی ایک لاجواب پھل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیوی پھل کھانے کے ساتھ ساتھ اس کی قاشوں کو آنکھوں کی تازگی کیلیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔