خان صاحب دن رات جھوٹ بول کر قوم کو دھوکا دے رہے ہیں ،شہباز شریف

چکوال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ خان صاحب دن رات جھوٹ بول کر قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،اب قوم عمران خان کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کی سہولیات تمام صوبوں سے بہت بہتر ہیں،صحت کی سہولیات پنجاب کے ہرضلع میں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔عمران خان بتائیں کہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں کتنے اسپتال بنائے، ایک ایسا اسپتال بتا دیں جو عوام کیلئے بنایا ہو۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان کی وجہ سے سی پیک موخر ہواتھا،عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک چلائی ،دھرنے دیئےاور قوم کا وقت ضائع کیا۔