کراچی : حکیم سعید گرائونڈ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دونوں سیاسی جماعتوںپیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے 700 کارکن نامزد کیے گئے ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ رات 12 مئی کو حکیم سعید گراؤنڈ پر جلسے کرنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس کے باعث حکیم سعید گراؤنڈ میدان جنگ بن گیا، دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا اور کیمپس اکھاڑ دیے،کارکنان کے تصادم کے نتیجے میں گراونڈ کے قریب کھڑی موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی گئی۔جبکہ تصادم کے دوران پی پی کے 6 کارکن زخمی ہوئےتھے۔