راولپنڈی: حکومت نے وفاقی حکومت اور عسکری اداروں کے نام استعمال کرکے پنجاب اور سندھ میں کام کرنے والی جعلی تنظیموں کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا ہے۔حکومت کے مطابق یہ تمام تنظیمیں پاک فوج اور مرکزی خفیہ ادارے کے لیے کام کرنے کا دعویٰ کرتی ہیںاور سینئر فوجی آفیسرز کی تصاویر کا استعمال کرتی ہیں۔حکومتی خط میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو ان تنظیموں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کا کہا گیا ہے۔حکومت نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان تنظیموں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کریں۔