سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو ویسٹ انڈیز کا بالنگ کوچ تعینات کردیا گیا

لاہور: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو ٹیم کا بالنگ کوچ تعینات کر دیا گیا ہےجبکہ مشتاق احمد رواں ماہ ویسٹ انڈین ٹیم کو جوائن کریں گے۔ویسٹ انڈیز کے ساتھ معاہدے کو سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ایک اعزاز قرار دیا اور کہا کہ اس خطے میں بالنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہےاور وہ اس حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔واضح رہے کہ مشاق احمد کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں وہ چھ برس تک انگلش ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بالنگ کنسلٹنٹ منسلک رہے اور اسی دور میں انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ ٹی 20 اور ایشز سیریز میں کامیاب ہوئی۔مشتاق احمد اب تک پاکستان سپر لیگ، انڈین پریمیئر لیگ، سرے کاؤنٹی اور انگلش کرکٹ بورڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔