کوٹلی: آزاد کشمیر کے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق چڑھوئی کے علاقے ناڑہ کوٹ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق 3 افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ابھی تک چھت گرنے کی وجوہات کے بارے میں علم نہیں ہوسکا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos