2019 ورلڈ کپ کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ ہوگا ۔شعیب ملک

سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میںقومی آل رائونڈر شعیب ملک نے کہا کہ 2019 ورلڈ کپ ان کے کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ ہوگا لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے رہیں گے اور خواہش ہے کہ وہ 2020 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی کھیلیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ ان کا مقصد یہ دونوں ایونٹ کھیلنا ہیں اور دیکھنا ہے کہ یہ کیسے ہوگا۔آل راؤنڈر شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ کرلیا۔شعیب ملک کیربیئن پریمیئر لیگ میں 5 برس بارباڈوس کی نمائندگی کرتے رہے ہیں تاہم اس بار وہ گیانا ایمازون وارئیرز کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔آل راؤنڈر نے کہا کہ اپنی نئی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سی پی ایل میں کھیلنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس لیگ میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔