خلائی مخلوق کا پتہ چلانے ہے تو اصغر خان کیس کھول دیں۔چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد:ـ پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے خلائی مخلوق سے متعلق سوال پر کہاکہ خلائی مخلوق کا پتا چلانا ہے تو اصغر خان کیس کھول دیں، پتا چل جائےگا کہ کیسے پیسے بانٹے گئے، نوازشریف کو اس وقت 35 لاکھ ملے، شہبازشریف کو پیسے ملے اور جاوید ہاشمی کو بھی براہ راست پیسے ملے، اصغر خان کیس سے پتا چل جائے گا کہ لاڈلہ کون تھا لہٰذا نوازشریف اپنے تجربے سے خلائی مخلوق کی بات کرتے ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہاکہ پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اقتدار میں آئی، وہاں لوگوں کو گیس اور پانی کا پورا حصہ نہیں ملتا، باہر سے جو سرمایہ کاری آتی ہے تو وفاق اسے ہونے نہیں دیتا، اس عمل سے احساس محرومی پیدا ہوتا ہے۔فاٹا سے متعلق بات کرتےہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھاکہ فاٹا کا انضمام بھی بہت ضروری ہے اور وہ آسان نہیں لیکن اس کے لیے ہم کوشش کریں گے۔