امریکی صدر کے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے مذکورہ فیصلے کی مخالفت اور حمایت کا اعلان کیا جارہا ہے۔ اسرائیل، سعودی عرب اور بحرین کی جانب سے امریکی صدر کے فیصلے کا خیر مقدم جبکہ یورپی یونین میں شامل ممالک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مذکورہ فیصلے کو افسوس ناک قرار دیاہے ۔ایران کے صدر حسن روحانی کی جانب سے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے امریکی اعلان پرتنقید کی اور کہاکہ معاہدے کے تحت ایرانی مفادات کے تحفظ کی ضمانت کی صورت میں ایران معاہدے میں موجود رہے گا۔