لاہور: نیب لاہور نے صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کوپوچھ گچھ کیلئے 4 جون کو طلب کرلیاہےاوراس حوالے سےشہباز شریف کو نیب کی جانب سے سوال نامہ بھی بھجوادیا گیا ہے۔اس سے پہلے نیب لاہور صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں 4 اعلیٰ افسران ناصر قادر بھدل، ڈاکٹر ظہیر الدین، محمد سلیم اور محمد مسعود اختر کو گرفتار کرچکی ہے۔نیب کے مطابق ملزمان کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ملزمان نے بہاولپور ریجن میں انتہائی مہنگے داموں 116 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے۔