لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپنے آخری دنوں میں بھی ون ویلنگ کررہی ہے، حالیہ پیش کیا گیا بجٹ عوام کے کیلئے نہیں بنایا گیا ،ترقیاتی کاموں کے بجائے زیادہ پیسہ انتظامی اخراجات کے لیے رکھا گیا۔انہوںنے کہاکہ بجٹ پر دوستوں نے خوب الٹرا ساؤنڈ اور سی ٹی اسکین کیا، جیسے اوپر صاف نیچے گندے ٹماٹر ہوتے ہیں ایسے ہی بجٹ پیش کیا گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سودی نظام چلانا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کرکے 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی کی گئی، موجودہ ٹیکسیشن نظام ناکام ہوچکا ہے۔سینیٹر سراج الحق کا مزید کہناتھاکہ بجٹ میں 2221 ارب روپے سود کی ادائیگی کے لیے رکھے گئے ہیں۔