لاہور:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے کہاکہ نواز شریف آئے دن نئے ،نئے بیانات داغ دیتے ہیں اگران کے پاس اداروں کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ سامنے لے آئیں ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی سیاست صرف ذاتی ہے جبکہ ہماری پارٹی ملکی ایشو کی بات کرتی ہے ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کانشانہ بناتےہوئےبلاول بھٹو نے کہاکہ عمران خان کے پی میں 90دنوں میں کونساانقلاب لے آئے تھے ؟جو اب وہ 100دنوں میں جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کا اعلان کررہے ہیں ۔بلاول بھٹو نے بھی اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کا اعلان کیا۔