لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کھیلنا چاہتا ہوں اور ورلڈ کپ 2019 ایک روزہ کرکٹ کا آخری ورلڈ کپ ہوگا، انہوںنے کہاکہ میرے کیریئر میں یہ دو اہم اہداف ہیں اور اگر میں کارکردگی دکھاتا رہا تو پھر میں دونوں عالمی ٹورنامنٹ میں حصہ لینا چاہوں گا۔سابق کپتان گزشہ پانچ برس سے سی پی ایل کی ٹیم بارباڈوس ٹرائیڈینٹ کا حصہ تھے لیکن اس مرتبہ وہ گیانا ایمازون ویرئیرز کی جانب سے کھیلیں گے۔