حکومت نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی، اب پارلیمنٹ یاد آرہی ہے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئررہنما و قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی۔ حکومت کو اب پارلیمنٹ یاد آرہی ہے جب چڑیاں چگ گئیں کھیت، اندھے گھوڑے نے اِنہیں کھائی میں گرادیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاخورشید شاہ نےکہا کہ حکومت سے بار بار کہا کہ آئیں بیٹھیں اور مسائل پر بات کریں لیکن حکومت نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی، آج سارے سیاست دان غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی ہی نہیں دنیا کی لیڈر تھیں، ان جیسی بڑی لیڈر کی جائے شہادت کو کیوں صاف کیا گیا تھا۔ پرویز مشرف حملہ کے مقام کو چار دن بند رکھا گیا،بے نظیر بھٹو کو کہا گیا کہ واپس نہ جاؤ شہید کر دی جائیں گی، بتایا جائے کہ بی بی شہید کے مجرموں کو کیوں چھوڑا گیا۔