کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں ایک افسوس ناک واقع پیش آیا ہے۔ جہاں ڈیم ٹوٹنے سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق کینیا کے گنجان آبادی والے علاقے میں ڈیم ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 27افراد ہلاک جبکہ 36 زخمی ہوگئے۔ ڈیم ٹوٹنے سے مقامی افراد کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے اور سیکڑوں افراد کو فوری نقل مکانی کرنی پڑی ہے ۔