پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 17مئی سےگرمی کی چھٹیوں کا اعلان

لاہور: پنجاب کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیاہے،چھٹیاں 17 مئی سے 10 اگست تک ہوں گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی وجہ سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان جلد کیا جا رہا ہے جب کہ 17 مئی کے بعد اسکول بند نہ کرنے والے اسکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے، اس کےعلاوہ گرمیوں کی چھٹیوں میں سمر کیمپ لگایا جاسکتا ہےجس کی کوئی فیس نہیں ہوگی اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جب کہ چھٹیوں کی فیس ایک ایک ماہ کی کرکے لی جائے گی۔