12مئی کو امریکی صدر اورسربراہ شمالی کوریا ملاقات کریں گے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کے درمیان ہونے والی ملاقات سنگاپور میں ہوگی
May 10, 2018 · بام دنیا
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کے ساتھ ملاقات 12 مئی کو ہو گی ،دونوں رہنمائوں کی ملاقات سنگاپور میں ہوگی۔ سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتےہوئے امریکی صدر نے کہاکہ ہم دونوں اس ملاقات کو دنیا میں امن کے لیے اہم بنانے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ ان کی شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے لیے وقت اور جگہ کا تعین ہو گیا ہے۔