اسلام آباد: سربراہ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہرفرد متفق ہے ملک انتہائی خطرناک حالات سے گزر رہا ہے، کیا آئین کی پاسداری کی جارہی ہے؟۔انہوںنے کہاکہ سیاست سیاستدانوں کا کام ہے اور ملک چلانا بھی،دو نمبر لوگوں سے ملک چلانے کی کوشش نہ کی جائے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آپ نواز شریف کو جیل بھیجنا چاہتے ہیں، آپ کی مرضی، نوازشریف کو جیل بھیجنے پر پنجاب سے ردعمل کو کون کنٹرول کرے گا؟ نوازشریف کی بیٹی جدوجہد کرے گی کوئی ہو نہ ہو میں ساتھ دوں گا۔ الیکشن کو نہ چھیڑیں ورنہ آپ حالات کنٹرول نہیں کرسکیں گے، سب معافی مانگ کر دوبارہ حلف لیں معاملات بہتر ہو جائیں گے۔