الیکٹرانکس کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف

               
May 11, 2018 · شہر گزشت

لاہور: الیکٹرانکس کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں سامان خاکستر ہوگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ملتان روڈ پر واقع الیکٹرانکس کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی کر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ فیکٹری مالکان نے بتایا کہ فیکٹر ی کی چھت پر ویلڈنگ کا کام ہو رہا تھا جس کے باعث آگ لگی ۔ فیکٹری میں مو جود سلنڈر پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔