اسلام آباد:سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ انتخابات کاٹائم آتے ہی ملک میں احتساب کا نعرہ بلندکردیا جاتاہے، نیب پر تنقید کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھاکہ نیب بنائی ہی سیاستدانوں کو گندا کرنے کیلئے گئی تھی، سب کو پتہ ہے کہ نیب کو کس نے بنایا اور وہ کس کا آلہ کار ہے،نیب کو وحی تو نہیں آتی کہ اس کے خلاف کرپشن کے مقدمات کھول دو۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نیب نے نواز شریف پر نہایت سنگین الزامات لگائے ہیں جن کے ثبوت پیش کیے جانے چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف آج کل جو باتیں کر رہے ہیں وہ اس تصور کے ساتھ کر رہے ہیں کہ انھیں لگتا ہے عدالت اپنی آئینی ذمہ داریاں چھوڑ کر ان کے خلاف فریق بنی ہوئی ہے جس کا مقصد ان کا سیاسی کیریئر تباہ کرنا ہے۔