لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھکم پیل اور کھینچا تانی کی سیاست نہیں چلے گی، سیاسی جماعتیں کبھی ختم نہیں ہوسکتیں۔لاہور کے سروسز اسپتال میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ احسن اقبال قوم اور مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں، اگر اس ملک میں عوامی نمائندوں پر حملے شروع ہو گئے، تو کون ذمے دار ہوگا؟انہوں نے حملے کی مذمت کرنے پر سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے کلچر میں ڈنڈے اور لاٹھیوں کی جگہ نہیں، سازشیں کرنے والوں نے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کو اب سوچنا ہو گا۔