واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہوا تو اقتصادی امداد فراہم کی جائے گی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر شمالی کوریا تیز رفتاری سے جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہونے کا جراتمندانہ اقدام اٹھاتا ہے تو امریکہ اپنے دوست ملک جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر پیانگ یانگ کی اقتصادی خوشحالی کے لئے کام کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس کے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے دستبرداری کے حوالے سے مکمل اور ٹھوس تصدیق کی ضرورت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کم جونگ ان کے ساتھ بات چیت بھی تعمیری ، گرمجوشی اور بامقصد رہی ہے ۔