اسلام آبا د: مری میں سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ حرکت میں آگئی اور مری میں مال روڈ پر ڈولفن فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈولفن فورس کے جوان مال روڈ پر گشت کرتے رہیں گے جبکہ دیگر پکنک پوائنٹس پر پنجاب پولیس کے اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ مری میں ماحول سازگار رکھنے کے لیے اہم مقامی شخصیات ہوٹل مالکان، ٹیکسی ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے بھی بات چیت کی ہے، اس کے علاوہ 450 ٹورسٹ گائیڈز کے کارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے جو سیاحوں کی مدد کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہوں گے۔