ینگون:میانمار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم19 افراد ہلاک جبکہ25 افراد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار حکام نے بتایا ہے کہ یہ تشدد شان ریاست کے ایک دوردراز کے علاقے میں رونما ہوا۔ فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس لڑائی کی وجہ سے 2 درجن کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق جب سے عالمی برادری کی توجہ راکھین بحران پر مرکوز ہوئی ہے، تب سے ملکی افواج چین کی سرحد سے متصل شمالی علاقوں میں فعال باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لے آئی ہے۔