انڈونیشیا میں 3 خودکش دھماکے۔ 6 افراد جاں بحق

انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا میں صبح کے وقت3 گرجا گھروں پر خودکش دھماکے ہوئے، جس کی زد میں آکر 6 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکوں کے بعد ریسکیو کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امداد ی کارروائی شروع کردیں۔ اطلاعات کے مطابق حکام کی جانب سے کہا جارہا ے کہ چوتھے چرچ پر بھی دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تاہم اس واقع کی اب تک کسی تنظیم کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔