پیرس میں چاقو بردار شخص کے حملے سے ایک شہری ہلاک

پیرس: پیرس میں چاقو بردار شخص کے حملے سے ایک شہری ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دار الحکومت پیرس میں چاقو بردار شخص نے شہریوں پر حملہ کیا جس کی زد میں آکر 1 شہری ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ چاقو برادر شخص نے راہ چلتے شہریوں پر اچانک حملہ کیا ۔ بعد ازاں واقعے کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔