کراچی کا موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہےکہ کراچی کا موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری ہوگا۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔