آسٹریلیاکے شہر میلبورن میں پاور لفٹنگ کے مقابلے جاری ہیں۔63 کے جی کیٹیگری میں پاکستان کی پاور لفٹر مریم نسیم نے کانسی کاتمغہ جیت لیاجبکہ آسٹریلوی پاور لفٹر نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔مریم نسیم کا مختلف ممالک کی 7پاور لفٹرز کےساتھ مقابلہ تھا۔پاور لفٹر کا کہنا تھا کہ کمر کی انجری کے باعث تکلیف میں تھی،یقین نہیں تھا کہ مقابلے میں حصہ بھی لے پاؤں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اعزاز خاندان اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔