اپوزیشن نے ملک کو اتنا لوٹا عمران خان کو مہنگائی کرنا پڑی، وزیر ریلوے
اپوزیشن نے ملک کو اتنا لوٹا عمران خان کو مہنگائی کرنا پڑی، وزیر ریلوے

نواز شریف نے سزا سے بچنے کیلئے مودی کو ٹپ دی: شیخ رشید

ملتان: عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے متوقع عدالتی فیصلے میں سزا سے بچنے کے لئے بھارتی وزیراعظم مودی کو ٹپ دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیراعظم کا تعلق بھارت سے پرانا ہے۔ ہیلی کاپٹر کیس میں بچنے کے لئے نواز شریف نے اپنے بیٹے حسن نواز کو بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے مدد مانگنے کے لئے بھیجا تھا۔ نواز شریف بھی پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچا رہے ہیں تاکہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کے لئے اکسایا جائے۔ متوقع عدالتی فیصلے میں سزا سے بچنے کے لئے بھارتی وزیراعظم مودی کو ٹپ دے دی ہے۔