نوازشریف دورِجدید کا میرجعفرہے۔عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر نواز شریف کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میر جعفرنے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملایا اور نوازشریف دور جدید کا میر جعفر ہے جس نے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملا کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف محض چوری کے 300 ارب روپے، جو انہوں نے اپنے بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپا رکھے ہیں، بچانے کیلئے ریاست پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف کا اصل چہرہ آج پوری طرح قوم کے سامنے ہے۔ اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے نواز شریف فوج، نیب اور سپریم کورٹ جیسے ریاستی ادارے تباہ کرنے پر ہی بضد نہیں بلکہ یہ پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ پر اترآیا ہے۔انہوں نے نواز شریف کومخاطب کر کے کہا کہ قوم کو بتاؤ تم نے اپنے چار سالہ دورِ وزارت عظمیٰ کے دوران زبان کیوں نہیں کھولی اور کیوں کوئی کارروائی نہیں کی؟ آج بھی تو تمہارا ہی ایک مہرہ وزیر اعظم ہے۔