کراچی:1994 میں پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ جتوانے والے قومی ہیرو منصور احمد کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔مرحوم کی نماز جنازہ کراچی کی مسجد میں ادا کی گئی جس میں ہاکی سے وابستہ سابق کھلاڑیوں سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شرکت کی۔ سابق اولمپئن اور قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و گول کیپر منصور احمد دل کے عارضے میں مبتلا تھے جو گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے۔