واشنگٹن:امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا کہ ایران کی وجہ سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ اگر ایران اپنا میزائل پروگرام دوبارہ شروع کر دیتا ہے تو پھر خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا کہناتھاکہ افغانستان کی قوت میں اضافے کے حوالے سے ابھی بہت کچھ کیے جانے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں وہاں دوبارہ قابض ہونے اور امریکہ پر دہشت گرد حملوں سے روکا کرنے سے روکا جا سکے ،ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے اثرات نے مشرق وسطی میں ہتھیاروں کی دوڑ کی راہ ہموار کی۔