فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈکیتی پرمزاحمت کے دوران دو افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی: کراچی کے علاقے بفرزون میں ڈکیتی پرمزاحمت کے دوران دو افرادکو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔نجی ٹی وی کےمطابق کراچی پولیس کے مطابق بفرزون میں گوشت کی دکان کے باہر نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 40 سالہ دانش اور 20 سالہ سلیم کو زخمی کردیاجنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دوران علاج چل بسے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ ہے۔ ڈاکو موقع پر اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے پولیس نے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔