لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے 2018 ء کے انتخابات میں عوام کو دیکھنا ہو گا ملک دشمنوں کو ووٹ دینا ہے یا ملک کے ہمدردوں کو ووٹ دینا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا پاکستان کو بد نام کرنے میں جو کام بھارت نہ کر سکا وہ نواز شریف کر رہا ہے، قومی اداروں کے بعد ملک کیخلاف اب میاں نواز شریف کھل کر سامنے آگیا ہے، بیس کروڑ عوام اسے عبرت کا نشانہ بنا دے گی ۔انہوں نے کہا کہ قوم نواز شریف سے پوچھتی ہے کہ کس کے اشارے پر یہ ملک دشمنی کر رہے ہیں؟ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے نواز شریف کا بیانیہ لمحہ فکریہ ہے۔