لاہور:اسلامی تحریک کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ہم کسی مسلک کے مقدسات کی توہین کرنا غلط سمجھتے ہیں، اگر لوگوں کو صحت، تعلیم، روزگار اور امن عامہ درکار ہے تو انھیں چاہیے کہ متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ دیں، متحدہ مجلس عمل ہی ایک روشن اور خوشحال پاکستان بنا سکتی ہے۔مینار پاکستان میں ایم ایم اے کےبڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کا اتحاد عالم اسلام کے لیے ایک نظیر ہے متحدہ مجلس عمل اپنے قیام سے نفرتوں کو محبتوں سے بدلنے اور فرقہ واریت کے خاتمے میں ممد و معاون ثابت ہوئی ہے۔