ملتان:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے حالیہ بیان کو قومی سلامتی کے خلاف سازش قرار دیتا ہوں چیف جسٹس سے کہوں گا کہ سرکاری راز لیک کرنے پر نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف جو بیان دے رہے ہیں وہ جھوٹے ہیں وہ ملک پر اقتصادی پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف سمجھتے ہیں ان کے آگے جوکھڑاہوگاوہ جمہوریت کادشمن ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جانتاتھا کہ میرجعفر اورمیرصادق کی کہانی آنکھوں سے دیکھوں گانواز اور شہباز کی صورت میں یہ دونوں چہرے دیکھ رہا ہوں۔