دمشق:شام میں انتہا پسند گروہ داعش کے خلاف حکومتی کارروائی کے دوران گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم از کم 86 فوجی مارے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ اس جانی نقصان کے باوجود شامی صدر بشار الاسد کی حامی افواج دمشق میں داعش کے آخری مضبوط ٹھکانے کو تباہ کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ دمشق کے نواحی علاقے حجر الاسود میں 5 مئی سے شروع ہونے والی اس نئی فوجی مہم کے دوران ستاون جہادی بھی ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم حکومتی فوجی ابھی تک اس لڑائی میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکے ہیں۔