تہران: ایران میں گذشتہ سال پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں کے جرم میں 8 افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔غیر ملکی میڈ یا کے مطابق تہران کی عدالت نے گذشتہ سال ایک ہی روز پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے جرم میں 8 افراد کو موت کی سزا سنائی ہے۔خیال رہے جون 2017میں پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی جس کے بعد حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے بعض کا تعلق داعش سے بتایا گیا۔