برٹش کولمبیا میں سیلاب: ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

برٹش کولمبیا میں سیلاب کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیلاب کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا جبکہ متعدد افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق 1948 ء کے بعدآنے والا یہ سیلاب شدید ترین سیلاب ہے۔ 23 ریاستو ں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے اگلے ہفتے مزید سیلاب کی توقع کی جارہی ہے۔