نواز شریف نے مریم نوازکو بولنے سے روک دیا

 

 

 

اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سابق وزیراعظم سےسوال کیا کہ انٹرویو میں آپ نے نان اسٹیٹ ایکٹرز کی بات کی ہے جس پر مریم نواز نے جواب دینا شروع کیا تو نواز شریف نے انہیں فوراًروک دیا۔صحافی نے نواز شریف سےسوال کیا کہ ’’نان اسٹیٹ ایکٹر سے متعلق آپ اپنے بیان پر قائم ہیں؟ ‘‘جس پر ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ’’پھر آپ نے ضرب عضب کن کے خلاف کیا؟‘‘۔مریم نواز نے جیسے ہی بولنا چاہا ان کے والد میاں نواز شریف نے انہیں بولنے سے روک دیا اور ہدایت کی کہ ’’آپ نہ بولو‘‘۔