ٹورنٹو: کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے مینی ٹوبا کے مقام پر ونی پیگ میں بانی پاکستان کے نام سے منسوب محمد علی جناح پارک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس کا سہرا مینی ٹوبا میں مقیم کینیڈا کی پاکستانی برادری کو جاتا ہے جنہوں نے شمالی امریکامیں پہلے عوامی پارک کا نام بانی پاکستان محمد علی جناح کے نام پر رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ ہمارے لیے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ ملک حاصل کرنے کے لئے ہمارے بانیوں کی قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کرنے کا لمحہ ہے۔